سعودی عرب میں اولین سعودی گرین انیشیٹو ڈے منایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے بدھ کے روز اپنا اولین سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے منایا جس میں ماحولیات کے تحفظ اور پائیداری کے لیے مملکت کے عزم کو نمایاں کیا گیا۔

سعودی حکومت نے گذشتہ ہفتے ہر سال 27 مارچ کو سعودی گرین انیشی ایٹو (ایس جی آئی) ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ 2021 میں اسی تاریخ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی گرین انیشیٹو کا آغاز کیا تھا۔

سعودی حکومت نے ہر سال 27 مارچ کو ایس جی آئی ڈے قرار دیا ہے۔ (ایس پی اے)
سعودی حکومت نے ہر سال 27 مارچ کو ایس جی آئی ڈے قرار دیا ہے۔ (ایس پی اے)

چونکہ ایس جی آئی ڈے ماحولیاتی اقدامات کے شعور کی بیداری کا سالانہ دن ہے تو اس کا مقصد متعلقہ عناصر کو متحرک اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ایک سرسبز تر مستقبل کے لیے مزید تعاون کریں۔

اس اقدام نے ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں کو تیز کرنے، توانائی کے شعبے کی منتقلی اور مختلف شعبوں میں پائیداری کے پروگرام نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایس جی آئی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مملکت میں ماحولیاتی تحفظ، توانائی کی منتقلی اور پائیداری کے پروگراموں کو بھی متحد و یکجا کرتا ہے تاکہ تین اہداف کو پورا کر کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے: 2030 تک کاربن کے اخراج کو کم کرنا، مملکت میں 10 بلین درخت اگانا اور 2030 تک سعودی زمین اور سمندر کے 30 فیصد حصے کی حفاظت کرنا۔

چونکہ ایس جی آئی ڈے ماحولیاتی اقدامات کے شعور کی بیداری کا سالانہ دن ہے تو اس کا مقصد متعلقہ عناصر کو متحرک اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ایک سرسبز تر مستقبل کے لیے مزید تعاون کریں۔ (ایس پی اے)
چونکہ ایس جی آئی ڈے ماحولیاتی اقدامات کے شعور کی بیداری کا سالانہ دن ہے تو اس کا مقصد متعلقہ عناصر کو متحرک اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ایک سرسبز تر مستقبل کے لیے مزید تعاون کریں۔ (ایس پی اے)

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق "اس اقدام کے آغاز کے بعد سے 705 بلین ریال سے زیادہ رقم کی سرمایہ کاری کے ساتھ 80 متعلقہ اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔"

"یہ اقدامات سبز معیشت کے مختلف شعبوں میں نئے مواقع کی تلاش، سبز منتقلی کے سفر کو تیز اور گردشی کاربن معیشت کا ماڈل نافذ کرنے میں مملکت کی قیادت کو مضبوط کرتے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں