سعودی عرب: لوہے کے آلات میں چھپائی گئی 16 لاکھ 13 ہزار ایمفیٹامین گولیاں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے منشیات کی سمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی نگرانی کرتے ہوئے پبلک سیکیورٹی نے جدہ گورنریٹ کے ایک صحن کے اندر ایک لوہے کے آلات میں چھپائی گئی 16 لاکھ 13 ہزار نشہ آور ایمفیٹامین کی گولیاں ضبط کرلیں۔ ان گولیوں کو پروموٹ کرنے والے 3 ترک شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیمین سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا منشیات کے فروغ سے متعلق کسی بھی سرگرمیوں کے بارے میں مکہ مکرمہ، ریاض اور شرقیہ کے علاقوں میں نمبر 911 پر اطلاع دیں۔ دیگر سعودی علاقوں میں نمبر 999 پر مطلع کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں