اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ہرنیا کی سرجری، مکمل بے ہوش کیا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو ان کی ہرنیا کی سرجری ہو گی جس کا انکشاف ڈاکٹرز نے کیا۔

ڈاکٹرز کے "معمول کے معائنے کے دوران" ہرنیا کا پتہ چلنے کے بعد وزیرِ اعظم کو مکمل طور پر بے ہوش کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ انصاف یاریو لیون قائم مقام وزیرِ اعظم کے طور پر کام کریں گے۔

گذشتہ سال 74 سالہ وزیرِ اعظم کو پیس میکر لگانے کے لیے سرجری کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں