فلسطین اسرائیل تنازع

بئرسبع میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی زخمی، حملہ آور ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کے شہر رہط سے تعلق رکھنے والے ایک عرب نےشہری نے آج اتوار کو بیر سبع شہر کے مرکزی بس اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔

براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ حملہ آور راھط کا رہائشی ہے۔ وہ صبح سویرے سینٹرل سٹیشن پر پہنچا، چاقو نکال کر سپاہیوں اور راہگیروں پر وار کرنے کی کوشش کی۔ اس نے بیس سال کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ اس موقعے پرپولیس نے اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ایمبولینس سروس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کے جسم پر چاقو کے وار سے زخم آئے ہیں تاہم زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے پولیس کے ترجمان ایلی لیوی کے حوالے سے بتایا کہ "حملہ آور کو بہت جلد بے اثر کر دیا گیا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پولیس فورسز اضافی خطرات کو روکنے کے لیے اضافی سروے کر رہی ہیں تاکہ حملہ آور کے مزید ممکنہ معاونین کا پتا چلا کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ "ہم رمضان کے آخری ہفتے میں ہیں اور عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ دہشت گرد حملوں کی بار بار وارننگ کے ساتھ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تقریبات ہو رہی ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں