سعودی عرب میں رضاکارانہ خدمات کی آئیکن ’مشاعل آل مبارک‘ انتقال کر گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں رضا کارانہ انسانی خدمات کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی مشاعل آل مبارک انتقال کرگئی ہیں۔ ان کے انتقال پر سعودی عرب میں عوامی حلقوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر انسانی وسائل ، وزارت ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ میں رضاکارانہ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد الراجحی نے مشاعل آل مبارک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر الراجحی نے متوفیہ کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام میں مشاعل آل مبارک کی سماجی،رضا کارانہ اور انسانی ہمدردی کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشاعل سعودی عرب میں بھلائی کے کاموں کا ایک آئیکن تھیں اور ان کی حسنات اور بھلائیوں کے اثرات تا دیر محسوس کیے جائیں گے۔

https://www.alarabiya.net/saudi-today/2024/03/31/%D9%88%D9%81%D8%A7%D8%A9-%D8%A3%D9%8A%D9%82%D9%88%D9%86%D8%A9-%D8%A7%D9%84%D8%B9%D9%85%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%AA%D8%B7%D9%88%D8%B9%D9%8A-%D9%81%D9%8A-%D8%A7%D9%84%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%D9%8A%D8%A9-%D9%85%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D9%84-%D8%A2%D9%84-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D9%83-

وزارت وسائل اور معاشرتی ترقی میں رضاکارانہ انتظامیہ اور کمیونٹی کی شرکت کے جنرل ایڈمنسٹریشن کی ڈائریکٹر جنرل "مشاعل آل مبارک" نے رضاکارانہ کام کے میدان میں بہت سے تربیتی اور بحالی پروگراموں میں کام کیا ہے۔

ان کی وفات پرعوامی حلقوں میں بھی صدمے کی لہر دوڑ گئی جب کی سوشل میڈیا پر ان کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں