غزہ جنگ بندی پر سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی وزیر اعظم کا تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے فلسطین کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ سے غزہ کی پٹی اور اس کے اطراف میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ فون کال کے دوران جنگ بندی کے حصول کی گئی کوششوں اور پٹی کے تمام حصوں میں انسانی امداد کے بہاؤ کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ فیصل نے فلسطینی حکومت کی تشکیل کے لیے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کو ان کی تقرری اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اور نئی فلسطینی حکومت کے لیے فلسطینی عوام کی خدمت میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے فلسطینی صدر محمود عباس نے رواں ماہ کے شروع میں اقتصادی مشیر محمد مصطفیٰ کو انیسویں حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی تھی۔ محمد مصطفیٰ کی تقرری سابق وزیر اعظم محمد اشتیہ کے جانشین کے طور پر عمل میں آئی۔ اشتیہ نے فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کے امریکی مطالبات کے تناظر میں 20 دن سے بھی کم عرصہ میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں