اسرائیل: اشدود کے قریب ایک شاپنگ سینٹر میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی ایمبولینس اتھارٹی نے اتوار کی شام کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے اشدود شہر کے قریب واقع قصبے گان یاونیہ کے ایک شاپنگ سینٹر میں چاقو گھونپنے کے واقعے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ایمبولینس سروس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے کہا کہ حملہ آور کو "قتل دیا گیا ہے"۔

اتوار کو ایک اور واقعے میں اسرائیلی پولیس نے ملک کے جنوب میں بئر سبع شہر کے مرکزی بس اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا جس میں ایک فوجی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

موقع الهجوم

وقوعہ کی جگہ

گذشتہ اکتوبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق اس کے بعد سے اب تک کم از کم 444 فلسطینی فوجیوں یا آباد کاروں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں سمیت کم از کم 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں