اسرائیل کی لبنان کے رشایا الفاخر کے علاقے میں بیک وقت حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں پربمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کے روز اس نے جنوبی لبنان کے علاقے رشایا الفاخر میں لبنانی حزب اللہ گروپ کے 10 ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے اور بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "آئی ڈی ایف‘‘ کے لڑاکا طیاروں نے بیک وقت جنوبی لبنان کے علاقے رشایا الفاخر میں حزب اللہ کے تقریباً 10 اہداف پر بمباری کی، جن میں ہتھیاروں کے گودام،لانچنگ سائٹس اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے شامل ہیں"۔

لبنانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے الخریبہ فارم اور رشایا الفاخر کے مضافات کے درمیان السماقہ کے علاقے اور الحباریہ قصبوں کے مضافات میں حلتہ کفارشعبہ فارم کے درمیان کے جنگلاتی علاقے پر 4 حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع حسبیا کے مشرقی سیکٹر میں حما الفردیس پر دو نئے حملے بھی کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں