دمشق کے نواح میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے "کم از کم چار اسرائیلی میزائلوں نے دمشق میں جمرایا میں سائنسی ریسرچ کے علاقے کو نشانہ بنایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو شہری زخمی ہو گئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور کچھ مادی نقصان بھی ہوا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی [سانا] نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ فضائی دفاعی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے آس پاس میں "دشمن کے اہداف کا مقابلہ" کیا۔

دریں اثناء سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے "کم از کم چار اسرائیلی میزائلوں نے دمشق میں جمرایا میں سائنسی ریسرچ کے علاقے کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے اس جگہ پر آگ بھڑک اٹھی"۔ سیریئن آبزرویٹری نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

قبل ازیں جمعہ کو حلب (شمالی شہر) میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 38 فوجی اور لبنانی حزب اللہ کے سات ارکان سمیت 52 افراد ہلاک ہوئے۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں بنیادی طور پر ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے مراکز بھی شامل تھے۔

7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد ان حملوں میں شدت آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں