سعودی عرب میں اونٹوں کی پرورش کرنے والی 12 خواتین کی مقابلوں کے لیے تربیت مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی اونٹ فیڈریشن نے 11 سے 30 مارچ کے دوران جنادریہ اسکوائر پر سعودی خواتین اونٹ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس دوران 12 خواتین اونٹ پرور لڑکیوں نے شرکت کی۔

کیمپ کے دوران اونٹوں کی پرورش کرنے والی خواتین کی آنے والی چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے سخت تربیت دی گئی۔ خاص طور پر یہ تربیت العلا کپ برائے اونٹ، فرسٹ عرب کیمل کپ اور پہلی عالمی چیمپئن شپ برائے بین الاقوامی اونٹ ریس کی تیاری کے لیے دی گئی۔ یہ ایونٹ اس سال اپریل اور مئی میں منعقد ہوگا۔

اس تناظر میں اونٹ ریسر حلا الزہیری نے کہا کہ میں اس کیمپ میں شرکت کرکے خوش ہوں اور میں سعودی اونٹ فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمیں تربیت دینے اور آنے والے ٹورنامنٹس کی تیاری کا موقع فراہم کیا۔ کیمپ میں شریک دوسری لڑکی عہد المالکی نے العلا میں آنے والے ٹورنامنٹس کے لیے اپنی تیاری کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے دوران انہیں مقابلوں کی تیاری کے لیے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

ھجانہ لولو الفضلی نے اس کیمپ کی نگران انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع فراہم کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ سچ کہوں تو یہ بہت اچھا تجربہ تھا۔ العلا میں ہمارا انتظار کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں