سات اکتوبر سے جاری غزہ میں جنگ کے دوران 600 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ میں ہونے والی اپنی ہلاکتوں کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق چھ ماہ کی جنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی 600 اسرائیلی فوجی غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کسی بھی اسرائیلی جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے جو اسرائیل کو غزہ میں برداشت کرنا پڑی ہے اور جنگ ابھی جاری ہے۔

تازہ فوجی ہلاکت 20 سالہ ناداو چوہن کی ہوئی ہے۔ جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی ہلاکتوں کی تعداد کو 600 ڈکلئیر کیا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اپنے زخمیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں