یمن اور حوثی

حوثی حملوں پر تبادلہ خیال کے لیے امریکی عہدیدار ریاض اور مسقط کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے لیے اس کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ اس ہفتے سعودی عرب اور سلطنت عمان کا دورہ کریں گے اور شراکت داروں سے ملاقات کریں گے تاکہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حوثیوں کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈرکنگ علاقائی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ موجودہ صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور یمنی عوام کے لیے دیرپا امن کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی کہ "امریکہ یمن میں پائیدار امن کی حمایت اور یمنی عوام کو نقصان پہنچانے والے پیچیدہ انسانی اور اقتصادی بحرانوں کے خاتمے کے لیے پختہ عزم پر قائم ہے"۔

حوثیوں کے تجارتی جہازوں پر اندھا دھند حملے بند ہوتے ہی اس نے اقوام متحدہ کی زیر قیادت امن کوششوں میں واپسی کے لیے واشنگٹن کی حمایت کی تجدید بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں