سعودی عرب: نرسریز اور کنڈر گارٹنز کو چلانے کے لیے نئے ضوابط کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے مملکت کے مختلف خطوں میں چھوٹے بچوں کی نرسریز اور کنڈرگارٹنز کھولنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے لیے نئی شرائط و ضوابط کی منظوری دے دی۔ ان ضوابط میں بچوں کی تعلیم کے لیے مملکت کی ضروریات اور اہداف کی مسلسل تکمیل پر زور دیا گیا ہے۔ معیاری تعلیم کے مواقع حاصل کرنے کے ہر بچے کے حق کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ تجدید شدہ تقاضے نجی اور بین الاقوامی نرسریوں اور کنڈرگارٹنوں کو لائسنس دینے کے لیے تجارتی رجسٹری حاصل کرنا ضروری قرار دیتے ہیں۔ وزارت بلدیات اور دیہی امور اور شہری دفاع کا لائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔ نرسری اور کنڈرگارٹن کے لیے سٹیج اور کسی دوسرے تعلیمی سٹیج یا پروگرام کو شامل نہ کرنے کا عہد بھی کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں