’روح السعودیہ‘ کے زیراہتمام ’عیدکم ھنا‘ کے عنوان سے عید الفطر 1445 کی تشہیری مہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ’روح السعودیہ‘ کے زیراہتمام 1445ھ کی عید الفطر کے لیے تشہیری مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے لیے "عیدکم ھنا‘[آپ کی عید یہاں ہے] کا سلوگن اختیار کیا گیا ہے۔

اس مہم کا مقصد عید کی تعطیلات پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منانا، مختلف علاقوں میں شہریوں، رہائشیوں اور زائرین میں عید کی خوش دوبالا کرنا، سعودی عرب، اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو سعودی عرب میں اس موقع سے عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے اور منانے کے لیے مملکت میں تفریحی ایونٹس اور متنوع سرگرمیوں کا انعقاد کرنا شامل ہے۔

پیشکشیں اور واقعات

اس سال عید الفطر اپنے ساتھ مختلف تفریحی سرگرمیوں، تقریبات اور سیاحتی مصنوعات لے کر آئی ہے، کیونکہ 120 سے زائد مصنوعات، پیشکشوں اور مختلف سیاحتی پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں ریاض، دمام، جدہ اور عسیرکے علاوہ بہت سے دوسرے مقامات پر مخصوص تفریحی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں آتش بازی، کنسرٹ اور تھیٹر پرفارمنس شامل ہیں۔

عید کی مہم سعودی ٹورازم اتھارٹی اور سرکاری اور نجی شعبوں کے سیاحتی نظام میں اس کے شراکت داروں کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے۔ اس میں مختلف مقامات، مصنوعات اور تقریبات، تمام زمروں کے زائرین کے لیے موزوں پیشکش اور پیکجز شامل ہیں، تاکہ سعودی عرب کی پوزیشن کو بہتر بنایا جا سکے۔

روح السعودية
روح السعودية

آسان ویزا

عید کی سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب مملکت میں آنے کے لیے ویزوں کا اجراء پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور سہل ہو گیا ہے، کیونکہ مملکت بہت سے ویزے فراہم کرتی ہے، جن میں سے سبھی سیاحت، تقریبات میں شرکت، عمرہ کرنے، وزٹ کرنے اور مملکت بھر کی سیاحت کی اجازت دیتے ہیں۔

عمرہ ویزا اور سیاحتی ویزا، ٹرانزٹ ویزا اور فیملی اور فرینڈز ویزا، جس میں 63 ممالک کے شہری الیکٹرانک ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ ان میں امریکہ، ، برطانیہ کے رہائشیوں کے علاوہ یورپی یونین کے ممالک شینگن ویزا کے حاملین اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہائشی ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں