سال 2023ء میں "ریاض سیزن" میں 20 ملین سے زیادہ زائرین کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں جاری سیاحتی پروگرام ریاض سیزن نے اپنی تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ قابل ذکر ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین مشیر ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا کہ سیزن میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران تقریباً 20 ملین بین الاقوامی سیاحوں سے زائد زائرین کی میزبانی کی گئی۔ سیاحوں کی کثیر تعداد میں سیزن میں شرکت موسم کی سرگرمیوں اور عوام کی نفسیاتی اطمینان کی عکاسی کرتی ہیں۔

ریاض تفریحی سیزن نے بہترین تفریحی ڈیزائن اور بہترین "سیاحوں کی کشش" کے ایوارڈ کے علاوہ اشتہاری تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں 12 بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں، جب کہ اس کی سرگرمیاں سادہ، آسان سرگرمیوں جیسے بین الاقوامی کیفے اور اسٹورز کے درمیان چہل قدمی،موسیقی، ایڈونچر کے جذبے، لڑائی کے کھیل اور چیلنجز، کھلی اور بند جگہوں کے لیے بہت سے پروگرام ،مختلف کھیلوں کے ایونٹس شامل ہیں۔

ریاض سیزن کا لوگو
ریاض سیزن کا لوگو

"X" پلیٹ فارم پر ترکی آل الشیخ کی طرف سے شائع کردہ کامیابیوں کے تناظر میں اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران ریاض سیزن نے دو لاکھ سے زائد براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کیں، جن میں 6,000 سے زائد کمپنیوں کی شرکت تھی۔توقع ہے کہ ملک میں تفریح پر کل اخراجات 2030 تک تقریباً 36 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جو کہ 135 بلین ریال کے برابر ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ریاض سیزن 2023ء میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا انڈور اسٹیڈیم فلور بنایا۔ اس دوران مجموعی طور پر تقریباً 7,500 دنوں تک تقریباً 70 عرب کنسرٹس، 6 بین الاقوامی کنسرٹس، 10 بین الاقوامی نمائشوں کے علاوہ 350 تھیٹر پرفارمنس، 18 عرب ڈرامے، 6 بین الاقوامی ڈرامے، 2 بین الاقوامی میچز، 100 انٹرایکٹو تجربات، 200 ریستوران اور 70 کیفو کی سہولت فراہم کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں