شاہ سلمان انرجی پارک : عالمی معیار کا ایک غیر معمولی طور پر مربوط لاجسٹک پاور ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں بجلی کا 'ٹرانسفارمیٹو' منصوبہ عملی شکل پانے لگا ہے۔ شاہ سلمان تونائی پارک (سپارک) مکمل طور پر ایک مربوط صنعتی نظام سے جڑا ہوا توانئی انرجی پارک ہے۔ اس کی سعودی عرب کے ویژن 2030 میں ایک بنیادی پتھر کی حیثیت ہے۔

علاقائی سطح پر توانائی کے شعبے میں یہ منسوبہ ایک 'گیٹ وے' کی حیثیت کا حامل ہوگا۔ جس سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں توانائی کی ترسیل اور حصول ممکن بنائیں گی۔ شاہ سلمان انرجی پارک کی بنیاد 2018 میں ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے رکھی تھی۔

اس منصوبے کی بنیاد کے پیچھے ان کا یہ ویژن کارفرما ہے کہ پوری دنیا کو سعودی عرب میں توانائی اور اس کے علاوہ دیگرمواقع کے حوالے سے جوڑ دیا جائے۔ یہ منصوبہ نمایاں طور پر سعودی عرب کے ویژن 20230 سے جڑا ہوا ہے۔

توانائی کا یہ عظیم منصوبہ مشرق اور مغرب کے درمیان ایک سنگم پر واقع ہے۔ ساس انرجی پارک کو غیرمعمولی طور پر دوسرے علاقوں سے جوڑنے کا موقع بھی دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ بڑی زمینی شاہراہوں کے علاوہ خلیج ممالک کا ریلوے نظام اور فضائی حولاے سے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی جڑا ہوا ہے۔ جبکہ بحری اعتبار سے شاہ عبدالعزیز بندرگاہ کے ساتھ اسے مربوط بنایا گیا ہے۔

شاہ سلمان انرجی پارک کی یہ پوزیشن اس کو تزویراتی اعتبار سے توانئی کی مارکیٹ کے قلب میں جگہ دیتی ہے۔ یہ انرجی پارک سعودی آرامکو کے ہیڈکواٹرز سے بھی متصل ہے اور سعودی عرب کے گیس کے ذخائر کے قریب تر بھی۔

شاہ سلمان توانئی پارک کا یہ پختہ عزم ہے کہ اس کے ذریعے سے عالمی معیار کی جامع توانائی خدمات اور انفراسٹرکچر کی سہولیات اپنے سے جڑی ہوئی کمپنیوں اور اداروں کو فراہم کرنا ہیں۔ صارفین اور کرائے داروں کو توانائی کی قابل بھروسہ سہولیات فراہم کرنا، ان کے توانائی اور بجلی کے حوالے استعمال اور اخراجات دونوں کو کم رکھنے میں ان کی مدد کرنا بھی اس انرجی پارک کے پیش نظر ہے۔

اسی طرح ہچیسن پورٹس کے ساتھ شراکت داری سے قائم ہونے والی لاجسٹکس، لاجسٹک کے شعبے میں ایک نیا شاندار معیار قائم کر رہی ہے۔ یہ مشترکہ منصوبہ تین مربع کلومیٹر کے لاجسٹک زون پر محیط ہو گا۔ ، جس میں خطے کی سب سے بڑی نجی ڈرائی پورٹ کا قیام بھی شامل ہو گا، عالمی منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پورا کرنا اس انرجی پارک کے اہداف میں شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں