جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیلی رویے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی: حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اس کی طرف سے لچک دکھائے جانے کے باوجود جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

لبنان میں حماس کے ذمہ دار اسامہ حمدان نے جمعرات کے روز نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ روکنے کی کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

اسامہ حمدان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرہے ہیں تاکہ دونوں فریق جنگ بندی کے معاہدے پر نہ پہنچ سکیں کیونکہ اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی سے عملی طور پر کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

آج بھی قابض حکومت مقبوضہ علاقے پر حملے کر رہی ہے اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات ایک گھن چکر کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں