ترکیہ: اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں مزید آٹھ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں حکام نے اسرائیلی کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی اوراسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعاون کے شبے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے شبہات کے پس منظر پر 8 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

جمعہ کے روز قیا نے’ ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے شائع کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن مختلف سکیورٹی اداروں کی شرکت کے ساتھ ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نے نشاندہی کی کہ مشتبہ افراد کو ترکیہ میں افراد اور کمپنیوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے پس منظر کے خلاف گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے کچھ ملزمان کو اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کو معلومات منتقل کرنے کے شبے میں پکڑا گیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ترک عدالتی حکام نے دو مشتبہ افراد کو قید کرنے کا فیصلہ کیا اور ان میں سے 6 کو عدالتی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ترکیہ کے اندر جاسوسی کی مختلف سرگرمیوں کا سراغ لگا رہی ہے۔ اس پر زور دے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں