غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چھ ماہ مکمل ، فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 33137 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اب تک 33137 فلسطینیوں کو فنا کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ وزارت صحت کا یہ بیان چھ اپریل 2024 کو اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت غزہ میں اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے زخمی ہونے فلسطینیوں کی تعداد 75815 ہے۔

وزارت کے مطابق جاںبحق ہونے والے فلسطینیوں میں سے تقریباً دو تہائی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اسی طرح زخمیوں میں بھی بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی اسرائیل نے غزہ پر بمباری اور دوسرے حملے جاری رکھے۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 46 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

واضح رہے سات اکتوبر 2023 سے اسرائیل مسلسل غزہ کے رہائشی فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور بڑی عالمی طاقتیں بشمول امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کی پوری طرح پشت پناہی کر رہے ہیں۔ البتہ گاہے گاہے چند بیانات اس مجموعی پالیسی سے ہٹ کر سامنے نظر آ جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں