"اسرائیل ایران کی طرف سے کسی بھی چیلنج یا خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے "

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کی پیدا ہونے والی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔ وہ ایرانی جرنیلوں کی حالیہ ہلاکت کے بعد ایران کی طرف سے ہر ممکنہ جواب کے بارے میں اتوار کے روز فوجی حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اسرائیل کی جنگی صلاحیتوں اور چیلنجوں کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد وزیر دفاع گیلنٹ نے اس امر پر زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے ہر طرح کی درپیش ہونے والی صورتحال کے مقابلے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ بات ان کے آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

خیال رہے ایران نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 7 افسران مارے گئے تھے۔ جن میں ایک سینیئر کمانڈر بھی تھا۔ اسرائیل کی طرف سے یہ حملہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر کیا گیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی افواج (آرکائیوز - ایسوسی ایٹڈ پریس)
غزہ میں اسرائیلی افواج (آرکائیوز - ایسوسی ایٹڈ پریس)

اسرائیل نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ان حملوں کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔ اگرچہ اسرائیلی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ جو عسکری گروپوں کو اسرائیل کے خلاف مدد دے رہا ہے۔ عسکری گروپ اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔

دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کی ویب سائٹ سے
دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کی ویب سائٹ سے

اسرائیل کی طرح امریکہ بھی ایران کی طرف سے کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔ امریکہ ایسے کسی بھی ممکنہ ایرانی حملے کے لیے چوکس ہے جو خطے میں امریکہ یا اسرائیلی اثاثوں ، تنصیبات یا اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہو سکتا ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں