’الخبر‘ سعودی عرب کا پانچواں سمارٹ سٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ’انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ‘ (IMD) کے سمارٹ سٹیز انڈیکس نے الخبر گورنری کو سال 2024ء کے لیے ایک سمارٹ سٹی کے طور پر درج کیا ہے۔ عالمی سطح پر الخبر 99 ویں نمبر پرہے۔ اس طرح ریاض، مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور جدہ کے بعد پانچواں اسمارٹ سٹی قرار دیا گیا ہے۔

انڈیکس صحت اور حفاظت، روزگار اور تعلیم کے مواقع، نقل و حرکت، ثقافتی سرگرمیوں اور نظم و نسق کے شعبوں میں شہروں کی ترقی کا جائزہ لینے اور اقتصادی اور تکنیکی پہلوؤں اور انسانی زندگی کے درمیان توازن کے حصول پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ایسٹرن ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ’سی ای او‘ انجینیرعمر العبدالطیف نے نشاندہی کی کہ سمارٹ سٹیز معاشرے کے تمام طبقات کے لیے بہتر معیار زندگی فراہم کریں گے اور آبادی کے لیے بنیادی خدمات تک رسائی کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الخبرمیں جدید انفراسٹرکچر کی بحالی کو بہتر بنانے اور ترقی دینے، ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے موثر پارٹنر ایجنسیوں کی کوششوں کے نتیجے شہر کو اسمارٹ سٹیز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں