’سامان اپنی قیام گاہ پررکھیں، موبائل میں مصروف نہ ہوں اور اپنے مخصوص ٹریک پر چلیں‘

مسجد حرام میں ضیوف الرحمان کے لیے نئے رہنما اصول اور ہدایات جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نےمسجد حرام میں ضیوف الرحمان کو ان کی سلامتی اور حفاظت کے لیے نئی ہدایات اور رہ نما اصولوں سے آگاہ کیا ہے۔

وزارت حج وعمرہ کے رضا کار مرکزنے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک انفوگرافک میں چارٹ شائع کیا ہےجس میں زائرین اور معتمرین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا ضروری سامان اپنی قیام گاہ پر رکھیں۔ سامان ساتھ لانے سے زائرین کی توجہ عبادت سے ہٹ جاتی ہے اور توجہ بٹ جانے سے عبادت میں سکون نہیں رہتا۔

اس کے علاوہ زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد حرام میں اپنا زیادہ سے زیاہ وقت عبادت میں گذاریں اور موبائل کے استعمال سےحتی الامکان اجتناب کریں۔

ضیوف الرحمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسجد حرام میں آمد ورفت کے لیے نماز کے دوران اپنے مختص راستے پر چلیں۔ راہ داریوں میں بیٹھنے یا نماز ادا کرنے سےگریز کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں