اسرائیل پر ایران سے حملے کا جواب ایران کے اندر دیا جائے گا : اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ اگر ایران نے اپنے سرزمین سے اسرائیل کو حملوں کا نشانہ بنایا تو اس کا جواب بھی ایران کے اندر حملے کر کے دیا جائے گا۔ یہ انتباہ اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس 'پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کی یہ پوسٹ بدھ کے روز سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے علی خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی ایک تقریر میں اسرائیل کو دمشق میں قونصل خانے پر حملے کی سزا دینے کی دھمکی دی تھی۔ جس کا جواب سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ نے دیا ہے۔

خیال رہے دو طرفہ کشیدگی جو سات اکتوبر سے اسرائیل اور حماس جنگ سے بہت بڑھ گئی تھی اڈے یکم اپریل کے اسرائیلی حملے نے مزید بڑھاوا دیا ہے۔ یکم اپریل کو شامی دارالحکومت میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں اطراف کشیدگی کو بڑھا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

خامنہ ای نے اپنی تقریر میں کہا تھا ' جب انہوں نے ایرانی قونصل کو نشانہ بنایا ہے تو یہ در اصل ایرانی سرزمین پر حملہ کیا گیا ہے اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ لبنانی سرحد سے اور یمنی حوثی بحیرہ احمر میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سات اکتوبر سے ایران اور اسرائیل میں شدید ہونے والی کشیدگی ان دنوں عروج پر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں