سعودی عرب: رمضان نیشنل واٹر آپریشنل پلان کامیاب، گنجائش 40 ملین کیوبک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نیشنل واٹر کمپنی نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں 1445ھ کے رمضان سیزن کے دوران پانی کی فراہمی اور انتظام کے لیے اپنے آپریشنل اور تکنیکی منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا۔ اس پلان نے مکہ معظمہ میں 22 ملین مکعب میٹر اور مدینہ منورہ میں 18.2 ملین مکعب میٹر پانی مہیا کیا۔

منصوبہ بندی اور تیاری

کمپنی نے بتایا کہ رمضان 1445ھ کے سیزن کے لیے اس کے آپریشنل پلان کی کامیابی اس سیزن کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی اور تیاری کا نتیجہ ہے، تاکہ رہائشیوں، زائرین اورضیوف الرحمان کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ محلوں میں پانی کے نیٹ ورکس کے ذریعے روزانہ 21گھنٹے پانی کے پمپنگ کی جاتی ہے جب کی حرمین شریفین میں مسلسل چوبیس گھنٹے پانی مہیا کیا جاتا ہے۔

اسٹریٹجک اسٹوریج

کمپنی نے کہا کہ اس نے اپنے آپریشنل اور تکنیکی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جلد تیاری کی ہے، جس میں 5.7 ملین مکعب میٹر سے زیادہ کی صلاحیت کے ساتھ اسٹریٹجک اور آپریشنل اسٹوریج فراہم کرنا شامل ہے۔ اس میں مکہ مکرمہ کے لیے 3 ملین کیوبک میٹر اور مدینہ منورہ کے لیے 2.7 ملین کیوبک میٹرپانی شامل ہے۔اس مقصد کے لیے افرادی قوت، آپریشن اور دیکھ بھال کی ٹیموں کو سازوسامان سے لیس کرنے کے علاوہ تمام فیلڈ ورک کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق انجام دینے کے لیے جدید طریقہ کار کا استعمال کیا جاتا ہے۔

لیبارٹری تجزیہ

کمپنی نے وضاحت کی کہ اس نے پانی کے نمونوں کو نکالنے اور مکہ اور مدینہ کی لیبارٹریوں میں ان کا تجزیہ کرنے کے لیے مسلسل کام کیا تاکہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں اور انہیں فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس نے پانی کے نمونوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا۔ پانی کے لیے 46 ہزار لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جن میں مکہ میں 30 ہزار اور مدینہ منورہ میں 16.5 ہزارٹیسٹ شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں