شاہ سلمان کی زیرسرپرستی ’بین الاقوامی ہوا بازی‘ کانفرنس آئندہ مئی میں منعقد ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی سرپرستی میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی تیسری سالانہ بین الاقوامی ’فیوچر آف ایوایشن‘ کانفرنس 20 سے 22 مئی 2024ء کے دوران ریاض شہر منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں 5000 سے زائد عالمی ہوا بازی کی صنعت کے ماہرین، عالمی ایئر لائنز کے قائدین اور شریک ممالک کے ہوابازی حکام کے حکام شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں عالمی ہوا بازی کے شعبے اور ہوائی نقل و حمل کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے منصوبوں پر بھی غور، سول ایوی ایشن کے شعبے کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کو قابل بنانے، اعلی درجے کی ہوائی ٹریفک اور عالمی رابطے کی سطح کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ کانفرنس قومی ہوا بازی کی حکمت عملی کی کوششوں اور مقاصد کےحصول میں مدد دے گی۔ اس کا مقص مملکت کو مشرق وسطیٰ میں ایک اہم لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنا،اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری کا پرکشش ماحول فراہم، ملکی رہ نما، بین الاقوامی ایئر لائنز کے ایگزیکٹوز، مینوفیکچررز، ہوائی اڈے کے ایگزیکٹوز، اور صنعت کے لیڈر، بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل کے مستقبل کو تشکیل دینے کی کوششوں کوآگےبڑھایا جائے گا۔ اس ضمن میں "فیوچر آف ایوی ایشن" بین الاقوامی کانفرنس اپنے دوسرے ایڈیشن میں60 ممالک نے شرکت کی۔52)معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط، 116 دوطرفہ ملاقاتیں اور سول ایوی ایشن کے شعبے کے لیے متعدد اہم پالیسیوں اور حکمت عملیوں کا آغازکیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں