اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں دو افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب ایک چھاپے میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک شخص اس وقت مارا گیا جب اسرائیلی فوجیوں نے طوباس میں اس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی اس وقت ہلاک ہو گیا جب فوجیوں نے طوباس کے قریب الفارعہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا۔

اسرائیلی فوج نے اس حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے گرد و پیش کا علاقہ فلسطینی مسلح گروپوں کا گڑھ ہے اور اکثر اسرائیلی فوج کی دراندازی کا نشانہ بنتا ہے۔

مغربی کنارہ جس پر اسرائیل نے 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے، یہاں گذشتہ سال کے اوائل سے بالخصوص سات اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سرکاری فلسطینی ذرائع کے مطابق سات اکتوبر سے مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج یا آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 461 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں