اسرائیل کی جانب 'درجنوں' راکٹ داغے گئے ہیں: حزب اللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ نے کہا کہ اس نے جمعہ کو اسرائیلی توپ خانے کی پوزیشنوں پر "درجنوں کاتیوشا راکٹ" فائر کیے جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ بمباری جنوب میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے مزاحمت کاروں نے "دشمن کے توپ خانے کے ٹھکانوں کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا"۔ نیز کہا کہ یہ "دشمن کے جنوبی دیہاتوں اور شہریوں کے گھروں پر حملوں کے جواب میں تھا۔"

اسرائیلی فوج نے کہا کہ "لبنانی سرزمین سے تقریباً 40 راکٹ حملوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا۔"

اس نے کہا کہ "کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے" اور مزید کہا کہ اس نے اس سے قبل لبنان سے آنے والے حزب اللہ کے دو حملہ آور ڈرونز کو روکا تھا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سرحد کے قریب متعدد دیہاتوں پر اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی۔

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق لبنان میں تشدد میں اب تک کم از کم 363 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر حزب اللہ کے مزاحمت کار ہیں لیکن کم از کم 70 عام شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیل میں فوج نے کہا ہے کہ 10 فوجی اور آٹھ شہری مارے گئے ہیں۔

سرحد کے دونوں طرف دسیوں ہزار شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں