غزہ میں اسرائیلی حملے میں ترک ادارے کا صحافی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعہ کو ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی نے کہا کہ غزہ جنگ میں اس کا ایک صحافی بری طرح اور دوسرا معمولی زخمی ہوا۔ نیز چینل نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں ان کی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

نشریاتی ادارے نے کہا، "ٹی آر ٹی عربی (عربی زبان کا چینل) کی ایک ٹیم کی گاڑی جو نصیرات کیمپ سے نشریات کی تیاری کر رہی تھی، اسرائیلی فوج کے حملے کا نشانہ بنی۔"

اس میں مزید کہا گیا، "ایک فری لانس کیمرہ مین سمیع شہادہ بری طرح زخمی ہو گئے۔"

ٹی آر ٹی کے چیف زاہد سوبکی نے اس حملے کو اسرائیلی بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہادہ کا "ایک پاؤں ضائع ہو گیا ہے اور وہ اس وقت سرجری سے گذر رہے ہیں۔"

چینل نے بتایا کہ وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں دیگر صحافی زخمی ہوئے ہیں۔

نیویارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سے جاری لڑائی میں ہلاک شدہ میڈیا کارکنان کی تعداد 95 ہے جن میں سے 90 فلسطینی ہیں۔

کم از کم 16 مزید زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں حماس کو تباہ کرنے کی اسرائیلی مہم میں وہاں کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 33,634 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں