پاسداران انقلاب نے اسرائیل سے منسلک بحری جہاز قبضے میں لے لیا: ایرانی میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خطے میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے درمیان ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز میں "صیہونی حکومت" (اسرائیل) سے منسلک ایک کنٹینر بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کی رپورٹ کے مطابق "MCS Aries" نامی کنٹینر جہاز کو پاسداران انقلاب کی بحری اسپیشل فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قبضے میں لے لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب ہوئی، جو عالمی تجارت کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ ہے، اور "اس جہاز کو اب ایرانی ساحل کی طرف لے جایا گیا ہے"۔

ایرانی میڈیا کا بیان اس وقت سامنے آیا جب دو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسیوں نے کہا کہ "علاقائی سکیورٹی فورسز" نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب سے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

سکیورٹی فرم ایمبرے کے مطابق "اس کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ایک ہیلی کاپٹر سے تین افراد تیزی سے بحری جہاز پر اتر رہے ہیں۔"

بحری جہازوں کی ٹریکنگ ویب سائٹس، vesselfinder.com اور marinetraffic.com کا کہنا ہے کہ MSC Aries ایک پرتگالی پرچم والا کنٹینر جہاز ہے۔ دونوں ویب سائٹس اس جہاز کی آخری رپورٹ شدہ لوکیشن خلیج کی دے رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں