مغربی کنارے میں جھڑپوں میں ہلاکتیں، اسرائیل نے مزید کمک بھیج دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے میں فوج اور پولیس کی کمک بھیجی ہے۔ مغربی کنارے میں کئی مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان "تصادم" ہوئے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان حالات کے تناظر میں مزید فوج اور پولیس مغربی کنارے میں بھیجی گئی۔

یہودی آباد کار کی لاش مل گئی

یہ بیان فوج کی جانب سے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے کہ اسے ایک یہودی آباد کار کی لاش ملی ہے جو کل جمعہ کو مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب لاپتہ ہو گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے حملے میں مارا گیا تھا۔ فوج نے بیان میں کہا کہ وہ 14 سالہ آباد کار کے قاتلوں کا تعاقب کر رہی اور اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی کہ آباد کار کی لاش ڈرون کے ذریعے دیکھے جانے کے بعد ملی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینیوں پر آبادکار کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سنگین جرم

نیتن یاہو نے اسرائیلیوں کے نام ایک پیغام میں کہا کہ لڑکے بنجمن احمیر کا گھناؤنا قتل ایک سنگین جرم ہے۔ اسرائیلی فوج اور شن بیٹ فورسز اب قاتلوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے ہر فرد کا تعاقب کرنے کے لیے موجود ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ اس آباد کار کی گمشدگی کے بعد اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے دیہاتوں اور قصبوں پر حملہ کیا ہے۔ جمعہ کو رام اللہ کے قریب المغیر نامی قصبے میں آباد کاروں کے حملے کے دوران ایک فلسطینی ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

آبادکاروں کے نئے حملے

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق آباد کاروں نے ہفتہ کو بھی فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں پر حملہ کیا۔ نابلس کے جنوب میں الساویہ گاؤں پر درجنوں آباد کاروں نے دھاوا بول دیا۔ انہوں نے گھروں کی طرف براہ راست گولیاں برسائیں اور شہریوں پر پتھراؤ کیا۔

ایک گاؤں پر حملہ

مسلح آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں دوما پر بھی حملہ کیا جہاں تصادم شروع ہوگیا اور متعدد شہری فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا چار فلسطینیوں کو براہ راست گولیاں لگیں۔ رام اللہ کے شمال مشرق میں آباد کاروں نے المغیر گاؤں میں متعدد مکانات اور کاریں جلا دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں