سعودی عرب: منشیات کی تشہیرمیں ملوث پاکستانی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حکام نے ایک پاکستانی شہری کو منشیات کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض کے علاقے سے پاکستانی شہریت کے حامل ایک شخص کو گرفتار کیا۔ اسے 30,480 ایمفیٹامین گولیاں فروخت کرنے کی تشہیر کے بعد حراست میں لیا گیا۔ ملزم کےخلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نارکوٹیکس کنٹرول نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مملکت میں منشیات کی روک تھام کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ایسی کسی بھی سرگرمی پر مکہ مکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں 911 ہیلپ لائن نمبر اور باقی علاقوں میں 999 پر اطلاع دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں