سعودی عرب میں عمرہ و زیارت فورم کے افتتاح کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے زیر انتظام عمرہ و زیارت فورم کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ یہ منفرد فورم 22 اپریل بروز سوموار مدینہ منورہ میں تین روز تک منعقد ہو گا۔

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان کی زیرِ سرپرستی یہ فورم شاہ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔

مملکت میں حج وعمرہ کی خدمات کو فروغ دینا سعودی حکومت کی ایک اہم ترجیح اور دنیا بھر میں مسلمانوں اور اسلام کی خدمت میں ملک کے تاریخی کردار کی توسیع ہے۔

فورم ان اقدامات اور خدمات کی نمائش کرے گا جس کا مقصد مملکت کے اندر اور باہر سے عمرہ زائرین اور دورہ کرنے والوں کے تجربے کو تقویت بخشنا ہے۔ یہ سعودی وژن 2030 میں طے کردہ اہداف کے حصول کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد عمرہ زائرین کی ایک بڑی تعداد کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا دورہ کرنے اور بہترین تجربے کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔

یہ فورم حاجیوں کے تجربات پروگرام کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے جو ویژن 2030 کے اہداف کا اہم نکتہ ہے۔

اس پروگرام میں مکالمے کے ادوار، مباحثہ گروپس، دوطرفہ شرکت والی ورکشاپس اور اس شعبے کی تازہ ترین پیشرفت کو ظاہر کرنے والی ایک نمائش شامل ہو گی۔

اس میں سرکاری حکام اور نجی شعبے سے وابستہ ٹریول ایجنسیاں، حج اور سیاحت کی کمپنیاں، بیمہ، صحت کی نگہداشت، آمد ورفت اور ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں جدت متعارف کرانے کے خواہش مند افراد شامل ہوں گے۔

یہ فورم عمرہ اور سیاحت کے شعبوں میں موجود امکانات کو اجاگر کرنے میں مدد دے گا۔ نیز اس کے ذریعے مختلف منصوبوں، خدمات اور مصنوعات کے معیار میں بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔

عمرہ و زیارت فورم کے عمومی اجلاسوں اور اس کے جلو میں ہونے والی ورکشاپس کے شرکاء اپنے تجربات، خدمات اور مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ فورم کے دوران وزارتِ حج و عمرہ نئے مواقع اور اختراعی کام کے شعبہ جات کا اعلان کرے گی۔

مزید یہ کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مختلف اسلامی، تاریخی، آثارِ قدیمہ کے اور دیگر ثقافتی مقامات میں خدمات کو بہتر کرنے کے لیے متعدد شراکت داریوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں