عمان:سیلابی ریلے میں پھنسے اپنی لخت جگرکوسینے سے لگائےباپ کی رقت آمیز ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سلطنت عمان میں گذشتہ چند روزسے ہونے والی خوفناک بارشوں اور سیلاب سے تباہی کےہولنا مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

ایک ایسی ہی رقت آمیز ویڈیو میں ایک شخص کو سیلابی ریلے میں پھنسےدیکھا جا سکتا ہے جو خوف اور پریشانی کے عالم میں اپنی بیٹی کو گلے سے لگائے ہوئے ہے۔

عمان میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور طوفانوں کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک باپ کا رقت آمیز منظر دکھایا گیا ہے جو اپنی چھوٹی بچی کو اس کے اسکول سے لینے جا رہا تھا جب تیز بارش شروع ہو گئی۔

عمانی کنڈرگارٹن اسکول کی ایک ٹیچر نے بظاہر اس باپ کے لیے مشکل لمحات کی دستاویزی ویڈیو بنائی۔ وہ سیلابی ریلے میں کھڑا اپنی چھوٹی بچی کوگلے سے لگائے ہوئے ہے۔ اس موقعے پر بچی خوف کے عالم میں چیخ چیخ کر رو رہی ہے۔

ویڈیو میں اس شخص کے کچھ کاریں بھی دکھائی گئی ہیں جو سیلاب میں بہہ گئی تھیں۔

یہ بات عمانی حکام کی جانب سے گزشتہ روز دارالحکومت مسقط سے تقریباً 150 کلومیٹر دور ملک کے مشرق میں واقع شمالی الشرقیہ گورنری میں گاڑیوں کے بہنے کے نتیجے میں 9 طلباء سمیت کم از کم 18 افراد کی ہلاکت کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں