غیر یقینی موسم، امارات ائیرلائنز نے 18 اپریل تک آپریشنز معطل کر دیے

طوفانی بارشوں کے باعث امارات سے پاکستان کے لئے 46 پروازیں منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امارات ایئرلائنز نے غیر یقینی موسمی حالات کے باعث 18 اپریل تک آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

امارات ایئرلائن کے ایک بیان کے مطابق ’تمام ہوائی آپریشنز آج بدھ، صبح 8 بجے سے معطل کر دیے گئے ہیں‘۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق دبئی ایئرپورٹ نے کہا کہ ’مسافر حضرات ایئر پورٹ آنے سے پہلے اپنی بکنگ کے حوالے سے فضائی کمپنی سے رابطہ کریں‘۔

ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں طوفانی بارشوں کے باعث پاکستان کے لئے 46 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ بارش کے باعث ایئر پورٹس اور اماراتی ایئر لائنز کا نظام متاثر ہوا۔ دبئی سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی 6 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ دبئی سے کراچی کے لیے غیر ملکی پرواز ای کے 606 اور 607 منسوخ ہو گئیں۔ دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی کی دو پروازیں پی کے 207 اور 208 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف حصوں سے دبئی کی شاہراہ شیخ زاید کو بند کرنا پڑ گیا، ٹریفک جام سے چند کلومیٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہو گیا۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے بھی پانی جمع ہو گیا جبکہ 25 منٹ تک دبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں