چینی شہریوں کو ’نیوم‘ میں شراکت داری کے مواقع کی تلاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے لینڈ مارک پروجیکٹ ’نیوم‘ کی انتظامیہ نے اپنے عالمی تعارفی دورے کے تازہ ترین ایڈیشن کا اہتمام کیا جسے "نیوم کو چین میں دریافت کریں" کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ چین میں منعقد ہوا جس میں خاص طور پر بیجنگ اور شنگھائی کے شہروں سےتعلق رکھنے والے 500 سے زیادہ کاروباری اور صنعت کے رہ نماؤں نے شرکت کی۔

اس دورے کا آغاز 15 اپریل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ’نیوم‘ کی جانب سے بیجنگ میں بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چینی کونسل کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب سے ہوا، جس کے بعد 17 اپریل کو شنگھائی میں ایک اور دورے کی تنظیم کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں چینی کاروباری شخصیات کی شرکت سے اندازہ ہوتا ہے کہ چینی باشندے ’نیوم‘ پروجیکٹ میں شراکت داری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس دورے میں تعمیراتی شعبے کے لیے ایک خصوصی فورم کا انعقاد بھی شامل تھا جس میں 100 سے زائد چینی تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے NEOM اور اس کے مختلف علاقوں میں ان کے لیے دستیاب تعمیراتی مواقع کا جائزہ لیا۔ ساتھ ساتھ انہیں تعمیراتی سائٹس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس دورے میں "Discover NEOM: ڈیزائن کے ذریعے تخلیق کردہ ایک مستقبل" کے عنوان سے ایک خصوصی پریزنٹیشن کا مشاہدہ کیا گیا، جس نے سامعین کو ’نیوم‘ کے علاقے کے بہت سے نمایاں مقامات کو دریافت کرنے کا لائیو تجربہ فراہم کیا۔

’نیوم‘ کے ’سی ای او‘ انجینیر نظمی النصر نے کہا کہ "ہم بیجنگ اور شنگھائی میں بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چینی کونسل کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کو سراہتے ہیں۔

ہم 15 سے زیادہ بڑی چینی کمپنیوں کے ساتھ رابطے اور تعاون میں کام کررہے ہیں۔ ہم ابھرتی ہوئی چینی کمپنیوں کے گروپ میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ کاروبار کی ترقی میں مدد ملے اور اس تنوع کو فروغ دیا جاسکے۔

بیجنگ میں بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چینی کونسل کے چیئرمین Guo Huaigang نے کہا کہ "نیوم‘‘ اور بیجنگ کے درمیان اقتصادی تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ ہم اپنے اہداف کےحصول کی کوشش کرتے ہیں اور دونوں فریق کام کرتے ہوئے باہمی تعاون کی تکمیل کرتے ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں