رواں سال سعودی عرب میں اندرون ملک سیاحت میں 18.9 فیصد اضافہ متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’فچ سلوشنز کے ذیلی ادارے ’بی ایم آئی ریسرچ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے رواں سال کے دوران سعودی عرب میں اندرون ملک سیاحت 18.9 فیصد اضافہ ہوگا جس کیں اندرون ملک سیاحوں کی تعداد 31.3 ملین تک پہنچ جائے گی۔ پچھلے سال مملکت میں ان باؤنڈ سیاحت کی واپسی وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر دیکھنے میں آئی جب سیاحوں کی تعداد 26.3 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی (AWP) کے مطابق رپورٹ میں کہا ہے کہ مملکت میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 2024ء اور 2028ء کے درمیان بڑھتی رہے گی جو 2028 میں 36.1 ملین سیاحوں تک پہنچ جائے گی۔ اس میں ہر سال تقریبا 6.7 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں سیاحت کی ترقی کو تفریحی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ کی بڑھتی ہوئی کوششوں میں ہوٹلوں اور ریزورٹس کے قیام میں سرمایہ کاری اور منڈیوں کے ساتھ نقل و حمل کے روابط بڑھانے سے مدد ملے گی۔

رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ بین الاقوامی سیاحت سے مملکت کی آمدنی 2024 میں تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 23.9 بلین ڈالر ہو جائے گی، سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی بہ دولت 2028ء میں دوبارہ بڑھ کر 28.1 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں