سعودی عرب: کالی مرچ اور امرود کی کھیپ میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کی بندرگاہ میں سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 10 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی جسےبندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والے سامان کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا۔

کسٹمز اتھارٹی نے وضاحت کی کہ "کالی مرچ اور امرود" کی ایک کھیپ دبئی کی بندرگاہ سے موصول ہوئی تھی، جسے آنے والے ٹرکوں میں سے ایک پر لے جایا گیا تھا۔ جب اسے حفاظتی تکنیکوں اور براہ راست ذرائع سے جانچا گیا تھا تو پتا چلا کہ اس میں 1,006,518 کیپٹاگون گولیاں تھیں جنہیں کالی مرچ اور امرود کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا۔

کسٹمز اتھارٹی نے اطلاع دی کہ ضبطی کو مکمل کرنےکا عمل منشیات کے کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن بنایا گیا تھا تاکہ ضبط شدہ اشیاء کے وصول کنندہ کی مملکت کے اندر گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

زکوٰۃ ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں