اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے مگرامریکہ نے اس میں حصہ نہیں لیا: امریکی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک سینیر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ گذشتہ شب اسرائیل نے ایران کے اندر حملہ کیا ہے تاہم اس کارروائی میں امریکہ نےحصہ نہیں لیا۔

آج جمعہ کی صبح ’اے بی سی‘ نیوز نے ایک سینیر امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف حملہ کیا۔ ایرانی حملے کے جواب میں جس نے گذشتہ ہفتے کے آخرمیں اس کی سرزمین کو نشانہ بنایا تھا۔

ذریعے نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امریکہ کو ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی لیکن واشنگٹن نے اس حملے میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعہ کی صبح ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی تھی کہ ملک کے وسط میں واقع صوبہ اصفہان میں "زوردار دھماکوں" کی آوازیں سنی گئی ہیں تاہم ان کی وجوہات معلوم نہیں ہیں۔

اگرچہ اسرائیلی فوج نے دھماکوں پر سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ البتہ دو اسرائیلی فوجی حکام نے ’نیویارک ٹائمز‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح ایران پر حملہ کیا۔

آج جمعہ کی صبح میں ایران انٹرنیشنل نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی اور اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وسطی ایران کے شہر اصفہان میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور ایرانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اصفہان میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات دی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی فارس نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اصفہان کے شمال مغرب میں ایک فوجی اڈے کے قریب 3 دھماکے سنے گئے۔

ایرانی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ خطے میں دھماکوں کی اطلاعات کے بعد وسطی ایران کے شہراصفہان میں جوہری تنصیبات "مکمل طور پر محفوظ" ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں