سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,012 ہلاک: وزارت صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں وزارتِ صحت نے جمعے کو بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان چھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران علاقے میں کم از کم 34,012 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 42 ہلاکتیں شامل ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 76,833 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں