ایران پر اسرائیلی حملے پورے خطے کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا اظہار ہیں: حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل کے ایران ہر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے یہ حملے در حقیقت پورے خطے کے لیے اسرائیلی جارحیت کے عزائم کا اشارہ ہے۔ یہ بات حماس کے ایک ذمہ دار سامی ابو زہری نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' سے گفتگو میں کیا ہے۔

اس موقع پر حماس کے ذمہ دار سآمی ابو زہری نے کہا ' ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف اقدامات کو بڑھایا جائے تاکہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو سکے۔ اسرائیل اس وقت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔'

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران بھی ایران فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ایک بڑے حامی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ بھی اسرائیل کے خلاف حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جبکہ حماس رہنما بھی ایرانی مالی اور جنگی حمایت کے لئے ایران کے قائدین کی تحسین کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں