جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے تین جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ایک تازہ فضائی حملے میں ایران نواز حزب اللہ گروپ کے کم سے کم تین جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اےایف پی‘ کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیل نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں موجود حزب اللہ جنگجو ہلاک ہوئے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر غزہ کی پٹی میں چھ ماہ سے زیادہ عرصہ قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر بمباری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ تاہم حزب اللہ نے اس ہفتے فوجی مقامات پر حملے تیز کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ "جنوبی لبنان کے قصبے الجبین میں ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے تین ارکان ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے"۔

لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ "دشمن کے طیاروں نے الجبین قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کےبعد ایمبولینس ٹیمیں علاقے کی طرف روانہ کی گئی ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں