ریاض میں کار سے گرنے والی بچی لارین کے والد کی العربیہ سے واقعے پر تفصیلی گفتگو

بچی کا گاڑی سے گرنا زندگی کا مشکل ترین لمحہ تھا۔ اللہ کسی والد کو ایسی آزمائش میں نہ ڈالے: والد لارین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں چلتی کار سے گرنے والی بچی لارین الزبیرکے والد نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے اس واقعے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور حادثے کی اہم تفصیلات سے پردہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ریاض میں العزیزیہ سے واپسی پر رنگ روڈ پر سفر کررہے تھے اور میرے ساتھ میری اہلیہ، بھابھی، میرے بچے اور میرے بھائی کے بچے بھی تھے۔ ایک بچے نے گاڑی کا دروازہ کھول دیا جو اس حادثے کا سبب بنا اور اس کی وجہ سے میری دو سالہ بیٹی لارین گرگئی۔ جب مجھے اندازہ ہوا تو میں نے گاڑی فورا کنارے پر کھڑی کی۔ میں دروازہ چیک کیا اور مجھے اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کوئی بچہ گاڑی سے گرا ہے۔ میری بھابھی نے دیکھا نہیں کہ بچی گر گئی ہے۔ جب میں نے دروازہ کھول کر اسے چیک کیا تو بچی نہیں تھی۔ میں جلدی میں سڑک پر واپس گیا بیس میٹر تک مجھے کچھ نہ ملا‘‘۔

معمولی زخم

لارین کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ تصور صورتحال تھی۔ میری دعا ہے کوئی باپ ان لمحات سےنہ گذرے. جب میں اس مقام پر پہنچا، تو وہاں ایک نوجوان طلال العنزی نے مجھے کہا کہ بچی کو جلدی سے ہسپتال لے جاؤ۔ میری بیٹی چیخ رہی تھی ار ’بابا‘ ’بابا‘ پکار رہی تھی۔ دوسرےبچے اور میری اہلیہ بھی رو رہی تھی اورہمیں ایک مشکل صورت حال کا سامنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "الحمد للہ اس کو زیادہ چوٹ نہیں آئی تھی۔ ہم نے اسےفورا ہی ریاض کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا۔ اس کے سر اور ہاتھوں میں زخموں پر معائنے کیے گئے۔ اللہ کا شکر ہے بچی بہتر ہے۔ کھیلتی، کھانا کھاتی پیتی ہے۔ خدا نے مجھے عزت بخشی اور بچی کو ایک نئی زندگی دی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کے اختتام پر نوجوان طلال العنزی اور ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں لارین کو ہسپتال منتقل کرنے میں مدد کی۔ ان کے لیے شکریہ کے تمام الفاظ ناکافی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نوجوان طلال العنزی لڑکی کو بھاگنے سے بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا، جب وہ ناردرن رنگ روڈ پر التھامہ کے ساتھ پل کے اوپر سے اپنی گاڑی چلا رہا تھا۔ رات گیارہ بجے ان کی ہیونڈائی ٹکسن کار میں یہ واقعہ پیش آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں