سعودی عرب میں معاشی اصلاحات کا عالمی مرکز قائم کرنے پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

قومی مسابقتی مرکز اور عالمی بینک گروپ نے واشنگٹن میں سعودی عرب میں ایک علمی مرکز قائم کرنے کے اپنےعزم کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد اقتصادی اصلاحات کے کلچر کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

سعودی وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ عالمی مسابقتی رپورٹس اور اشارے میں سعودی عرب کی جانب سے حاصل کی گئی عظیم پیشرفت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی توجہ اور سرپرستی کا نتیجہ ہے۔

اس موقعے پرامریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز ، بینک گروپ کے چیئرمین جناب اجے بنگا،ورلڈ بینک گروپ کے چیف اکانومسٹ اور ڈیولپمنٹ اکنامکس کے فرسٹ نائب صدر ڈاکٹر اندرمیت گل موجود تھے۔

اقتصادی اصلاحات

انہوں نے مزید کہا کہ قائم کیا جانے والا علمی مرکز مسابقت کے شعبوں میں مزید علاقائی،عالمی تعاون کی راہ ہموار کرے گا اور اقتصادی اصلاحات کے نفاذ میں سعودی عرب کے تجربے اور اس کی مسابقت کو بڑھانے پران کے اثرات سے استفادہ کرنے کے علاوہ ورلڈ بنک کے پچاس سالہ سفر سے فائدہ اٹھائے گا۔

عالمی بینک نے اقتصادی اصلاحات کے نفاذ میں گذشتہ 7 سالوں میں اپنے اولین تجربے کی وجہ سے عالمی سطح پر معاشی اصلاحات کے کلچر کو پھیلانے کے لیے سعودی عرب کو ایک علمی مرکز کے طور پرمنتخب کیا۔ اس دوران ایک مربوط کاروباری ماڈل تیار کیا گیا جو اہداف کے حصول میں اعلیٰ کارکردگی کوآگےبڑھانے میں مدد گار ہوگا۔

مسابقت کا فروغ

نالج سینٹر جوایک بانی کمیٹی کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے کی رکنیت میں وزارت خزانہ، اقتصادیات ، منصوبہ بندی اور متعدد متعلقہ سرکاری ادارے شامل ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کے درمیان مسلسل تعاون کے فریم ورک کا حصہ ہے تاکہ اقتصادی اصلاحات کی بنیاد پر ترقی کی جا سکے۔ یہ کاروبار کے میدان میں بہترین عالمی طرز عمل کے مسابقت بڑھانے کے سفر کو مکمل کرنے کے لیے 2019ء میں قومی مسابقتی مرکزکے قیام، اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے ساتھ تنظیمی وابستگی سے ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اعلان کی تقریب کے موقع پرالقصبی نے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اور گروپ کے سینیرماہرین کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جس میں بین الاقوامی فاؤنڈیشن کی قیادت میں سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لیے کیے گئے تازہ ترین اقدامات پر کام کیا گیا۔ تجارتی طریقہ کار اور کسٹم کے ضوابط کو آسان بنانا، بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں شامل سفارشات اور وژن سے مستفید ہونے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مملکت میں کاروباری ماحول کی کارکردگی اورکشش کو بڑھانے کے مقصد سے نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں