غرب اردن میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 10 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ٹارگیٹ کر کے 10 کو قتل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں کی گئی بڑی بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔ جن میں سات اکتوبر کے بعد تیزی اور تسلسل ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی یہ ہلاکتیں مختلف جگہوں پر ہونے والے مقابلوں میں ہوئی ہیں۔ یہ مقابلے پچھلے چالیس گھنٹوں کے دوران ہوئے ہیں۔

فوجی ترجمان کے ان مقابلوں میں آٹھ اسرائیلی فوجی اور پولیس افسر زخمی ہوئے ہیں۔ طولکرم میں پناہ گزین کیمپ کے علاقے نور شمس میں ’اے ایف پی‘ کے نمائندے نے ہفتے کے روز فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں بجلی پانی اور خوراک کی رسائی مشکل بنادی ہے۔ علاقے کے محاصرے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو گئی ہے۔ کسی بھی شخص کو پناہ گزین کیمپ میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 480 سے زائد فلسطینی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں