یو اے ای، پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مشترکہ اقدامات کے ذریعے نمٹنے کا عزم

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال، کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزاید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں