نائیجیریا کے چیمپئن کا مسلسل 58 گھنٹے تک شطرنج کھیلنےکا ریکارڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک نائیجیرین شطرنج کے چیمپئن اور بچوں کو شطرنج کھیلنا سکھانے کے وکیل نے نیویارک شہر کے ’ٹائمز اسکوائر‘ میں 58 گھنٹے تک نان اسٹاپ کھیل کر شطرنج کی طویل ترین میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

29 سالہ ٹنڈے اوناکویا کو امید ہے کہ وہ بدھ کو شروع ہونے والی ریکارڈ ساز کوششوں کے ذریعے پورے افریقہ میں بچوں کی تعلیم کے لیے 1 ملین ڈالر اکٹھا کریں گے۔

اوناکویا نے ہفتہ کو تقریباً 02:30 بجے سے 58 گھنٹے کا ہندسہ عبور کیا اور 56 گھنٹے، 9 منٹ اور 37 سیکنڈ کے موجودہ شطرنج میراتھن ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سابقہ ریکارڈ 2018ء میں ناروے سے تعلق رکھنے والے ہالورڈ ہوگ فلاٹوبو اور سور فرکینگسٹڈ نے قائم کیا تھا۔ دونوں کا تعلق ناروے سے تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈزنے ابھی تک اوناکویا کی اس کوشش پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔بعض اوقات تنظیم کو کسی بھی نئے ریکارڈ کی تصدیق کرنے میں ہفتے لگ جاتے ہیں۔

اوناکویا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی شطرنج کے چیمپیئن شان مارٹینز کے خلاف کھیلا جس میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کو توڑنے کی کوئی بھی کوشش دو کھلاڑیوں کے ذریعے کی جانی چاہیے جو اس دورانیے تک مسلسل کھیل رہے ہوں۔

آن لائن اور پنڈال میں مداحوں کی سپورٹ میں اضافہ ہوا بلاسٹرز اور شائقین افریقی موسیقی سےلطف اندوز ہو رہے تھے۔

اوناکویا جنہوں نے 2018ء میں افریقہ میں سلم شطرنج کی بنیاد رکھی نے کہا کہ یہ ریکارڈ کوشش "افریقہ بھر میں ان لاکھوں بچوں کے خوابوں کے لیے ہے جن کی تعلیم تک رسائی نہیں ہے"۔

یہ تنظیم پورے براعظم کی کچی آبادیوں میں کم از کم دس لاکھ بچوں کی تعلیم میں مدد کرنا چاہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں