لبنان: بیوی کوقتل کرکے لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی امریکہ نژاد بیوی کو گولیاں مار کرقتل کرنے کے بعد اس کی لاش الیکٹرک آری سے چیر کر ٹکڑے ٹکڑے کردی تھی۔ بعد ازاں اسے صحن میں دفن کردیا تھا۔

کل ہفتے کو لبنانی حکام نے ایک لبنانی شخص کو گرفتار کیا جس نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ پھر اس کی لاش کو برقی آرے سے کاٹ کر صیدون شہر کے مشرق میں واقع میہ ومیہ نامی قصبے میں واقع مکان کے صحن میں دفن کر دیا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل سکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے انفارمیشن ڈویژن کو گھر سے ناخوشگوار بدبو کے اخراج کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔اس پر ایک ٹیم اس گھر بھیجی گئی، جہاں تفتیشی ٹیم کو گھر کے صحن میں ایک تازہ کھودے گئے گڑھے سے انسانی اعضاء ملے۔ خاتون کی لاش کو ایک سیاہ بیگ میں ڈال کر دفن کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ساٹھ سالہ امریکی خاتون کی لاش ہے۔

لاش کی تلاش سے قبل امریکہ میں رہنے والے اس کے بچوں نے اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

لاش ملنے کے بعد پولیس نے مقتولہ کےشوہر کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا۔ پہلے تو اس نے کہا کہ وہ گھر سے نامعلوم منزل کی طرف چلی گئی تھی۔ مگر بعد میں اس نے اعتراف کیا کہ اس کے اور بیوی کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات چل رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں تلاشی کے دوران اسے ایک پستول بھی ملا جس میں 9 قابل استعمال گولیاں بھی موجود تھیں جن کہ مقتولہ کی لاش کے پوسٹمارٹم کے دوران جسم کے اندر کئی گولیاں برآمد کی گئیں۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ 10 فروری کو اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد اس نے بیوی کو قتل کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں