جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ اس کی فورسز نے لبنانی حزب اللہ گروپ کے دو سینیر فیلڈ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری طرف حزب اللہ نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں ابو الاسود علاقے کے قریب عدلون روڈ پر ایک کار کو اسرائیلی بمباری سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شخص مارا گیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک رکن مارا گیا جس کی شناخت حسین علی عزقول کے نام سے کی گئی ہے جو قلاویہ قصبے سے تعلق رکھتا تھا اور جنوبی لبنان کے قصبے عدلون کا رہائشی تھا۔

ادھراسرائیلی "I24" چینل نے اطلاع دی کہ عزقول حزب اللہ کے میزائل یونٹ کا انچارج ہے۔

تاہم بعد ازاں اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی طیارے نے بمباری کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے فضائی دفاعی یونٹ کے ایک سینیر کارکن عزقول ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزقول "اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور انجام دینے میں ملوث تھا اور حزب اللہ کے فضائی یونٹ کی معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا تھا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں