13 ارب ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری، اسرائیلی وزیر خارجہ امریکی سینیٹ کے مشکور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 200 دن مکمل ہونے اور 34،184 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی سینیٹ سے اسرائیل کے لئے بھاری فوجی امداد کی منظوری نے اسرائیلی حکومت میں شادمانی کی لہر، وزیر خارجہ کاٹز نے امریکہ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امریکی امداد کو اسرائیل کے دشمنوں کے لئے سخت پیغام کا نام دے دیا۔

ایک اندازے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران تقریباً 23 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا 'میں امریکی سینیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے اسرائیل کے لیے 13 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اتنا بڑا پیکج منظور کر کے ہمارے دشمنوں کو سخت پیغام دے دیا ہے۔'

انہوں نے کہا "آج رات ملنے والی یہ منظوری دونوں امریکی جماعتوں کے بھاری اکثریت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔"

وزیر خارجہ کاٹز نے اپنا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس ' پر پوسٹ کیا ہے۔ ان کا اسرائیل کی طرف سے خوشگوار ردعمل امریکی سینیٹ میں اسرائیل کے لئے فوجی امداد کے بل کی منظوری کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں