بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ نے ریاض میں اپنا دفتر کھول لیا

عبدالعزیز وین سعودی عرب میں آئی ایم ایف پہلے ڈائریکٹر مقرر کر دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بین الاقوامی مانیٹری فنڈ ’آئی ایم ایف‘ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنا نیا دفتر قائم کر لیا ہے۔ ریاض میں آئی ایم ایف کے علاقائی دفتر کا بدھ کے روز افتتاح کیا گیا ہے۔ سینیگال کے شہری عبدالعزیز وین 'آئی ایم ایف' ریاض کے ڈائریکٹر مقرر کے گئے ہیں۔

سعودی کابینہ نے ماہ مارچ میں آئی ایم ایف کے دفتر کی ریاض میں قائم ہونے کے لیے معاہدے کی منظوری دی تھی۔ دفتر کے افتتاح کے موقع پر العربیہ سے بات کرتے ہوئے عبدالعزیز وین نے آئی ایم ایف کی ریاض میں موجودگی، خلیجی ریاستوں اور بالخصوص سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کے آئی ایم ایف مقاصد کا تذکرہ کیا۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف عبدالعزیز نے بتایا کہ 'آئی ایم ایف' نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر ریاض میں دفتر قائم کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ 'آئی ایم ایف' کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 'ریاض میں دفتر کا قیام مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانا ہے۔ اس کے ذریعے ترقی و علاقائی انضمام کو فروغ دینے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔'

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ 'آئی ایم ایف' اراکین کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مالی تعاون فراہم کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں